پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل کوشہید کرنے کے الزام میں ملزم شہباز کو2مرتبہ سزائے موت اور38سال قید کی سزا کاحکم

بدھ 11 مارچ 2015 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ میں کانسٹیبل کوشہید کرنے کے الزام میں ملزم شہباز کو2مرتبہ سزائے موت اور38سال قید کی سزا کاحکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو تھانہ صدر شیخوپورہ کی پولیس نے چالان پیش کیا جس کے مطابق ملزم شہباز پولیس مقابلہ کرکے کانسٹیبل لیاقت علی کو شہید کردیا جبکہ دوسرے کانسٹیبل کو زخمی کردیاتھا تفتیش میں بھی ملزم قصور وار پایاگیا ملزم کے وکیل نے بتایاصرف شک کی بنیاد پر گرفتار کیاگیا پولیس کے پا س کوئی ثبوت نہیں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم شہباز کو 2بار سزائے موت اور38سال قید کی سزاکاحکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :