بھیجتے کا کمال ،چچا سے طلاق نامہ پردستخط کرالیے

بدھ 11 مارچ 2015 19:51

بھیجتے کا کمال ،چچا سے طلاق نامہ پردستخط کرالیے

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)بھیجتے کا کمال چچا سے طلاق نامہ پردستخط کرالیے تفصیلات کے مطابق بستی ہوت کے رہائشی خورشید احمد حملانی کھوسہ نے بتایا کہ میرے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہوگئی تھی نیا شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اپنے بھتیجے غلام صدیق کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان آیا تو میرا بھتیجا غلام صدیق مجھے ضلع کچہری لے آیا اور کہا کہ نیا شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اسٹام لیناپڑتاہے اور پھر دھوکہ ،فراڈ سے طلاق نامہ کیلئے اسٹام لے لیا اور طلاق نامہ تحریرکروالیا جبکہ میں نے اپنی بیوی شبانہ شاہین کو کوئی طلاق نہیں دی ہے۔