سعودی عرب سے فوجی تعاون معاہدے کی تجدید نہیں کی جائیگی،سویڈن کا اعلان

بدھ 11 مارچ 2015 20:53

سعودی عرب سے فوجی تعاون معاہدے کی تجدید نہیں کی جائیگی،سویڈن کا اعلان

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سویڈن نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے کی تجدید نہیں کرے گا،اس طرح وہ حقوق کے مسائل پر بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے دفاعی تعلقات کو مئوثر طور پر ختم کردے گا ۔وزیراعظم سٹیفن لوئفون نے 2005ء میں سعودی عرب اور سویڈن کے درمیان طے پانیوالے معاہدے کے بارے میں ایک سرکاری ریڈیو پر بتایا کہ یہ معاہدہ ختم کردیا جائے گا ۔

سوشل ڈیموکریٹ وزیراعظم نے سویڈن کی وزیرخارجہ مرگاٹ والس ٹوئم کے سعودی عرب پر عرب لیگ کے اجلاس میں اس کی تقریر میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کرنے کے ایک روز بعد خطاب کیا ہے۔سعودی عرب سویڈن کے ہتھیار کا تیسرا سب سے بڑا غیر مغربی خریدار ہے ، 2014ء میں ریاض نے 338ملین کرونر (37ملین یورو،39ملین ڈالر) مالیت کے ہتھیار خریدے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے پر ، جس کی مئی میں مزید پانچ سال کیلئے تجدید کی جانی تھی ، لوئفون کی سوشل ڈیموکریٹ نے شدید نکتہ چینی کی ہے جبکہ اس کی اتحادی گرین پارٹی نے اس کی واضح طور پر مخالف کی ہے۔

والس سٹروئم نے خال خال ہی سعودی عرب کی تعریف کی ہے لیکن جنوری میں انہوں نے بلاگر رائف بداوی کے ساتھ سلطنت کے سلوک کی نکتہ چینی کی جسے اسلام کی توہین کرنے پر 1000کوڑوں اور 10سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :