اسلام الدین شیخ کا تیسری مرتبہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد سکھرآمد پر شاندار استقبال کیا جائیگا،احسان گل اعوان

بدھ 11 مارچ 2015 21:18

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)اعوان برادری بھٹہ روڈ سکھرکے صدر اور پی پی رہنما احسان گل اعوان نے کہاہے کہ فرزند سکھرسینیٹر اسلام الدین شیخ کا تیسری مرتبہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد سکھرآمد پر شاندار استقبال کیاجائیگا اور انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں سکھرہاؤس لایاجائیگا ان خیالات کا ظہار انہوں نے اعوان برادری بھٹہ روڈ سکھرکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا احسان گل اعوان نے کہا کہ اسلام الدین شیخ کا تیسری مرتبہ سینیٹر منتخب ہونا اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ نومنتخب سینیٹر اسلام الدین شیخ کے اعزاز مین اعوان برادری بھٹہ روڈ کی جانب سے استقبالیہ بھی دیاجائے گا