عظیم الشان اتحاد امت کنونشن آج مدرسہ تفہیم القرآن میں منعقد ہوگا،محبوب علی

بدھ 11 مارچ 2015 21:31

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)جمعیت طلبأ عربیہ سکھرڈویژن کے صدرمحبوب علی مہرنے کہا ہے کہ عظیم الشان اتحاد امت کنونشن آج مدرسہ تفہیم القرآن پرانا سکھرمیں منعقد ہوگاجس سے جماعت اسلامی کے نائب امیر اسداللہ بھٹو خصوصی خطاب کرینگے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں کنونشن میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور طلبأ بڑی تعداد میں شرکت کرینگے