سکھر،پاگل کتے کو مارنے کیلئے چلائی گولیاں راہگیروں کو لگ گئیں،طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال داخل ، کتا بھی مارا گیا

بدھ 11 مارچ 2015 21:33

سکھر،پاگل کتے کو مارنے کیلئے چلائی گولیاں راہگیروں کو لگ گئیں،طبی ..

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)پاگل کتے کو مارنے کیلئے چلائی جانیوالی گولیاں راہگیروں کو لگ گئی،طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال داخل ، کتا بھی مارا گیا ، تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے مسن محلہ میں ایک پاگل کتے کو دیکھ پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہری عبدالستار چاچڑ اور محمد پہنل چاچڑ شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔جبکہ کتا بھی گولیاں کا شکار ہو گیا