سابق چیف جسٹس کو مراعات کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پرسینٹ وقومی اسمبلی میں بحث قانون کی خلاف ورزی ہے، احسن الدین شیخ
بدھ 11 مارچ 2015 21:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) سینٹ میں سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کودی گئی مراعات کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمافرحت اللہ بابرکی قراردادکومعطل کرنے پرافتخارچوہدری کے ترجمان و سنئیر وکیل احسن الدین شیخ نے کہاہے کہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پرسینٹ وقومی اسمبلی میں بحث قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ان خیالات کااظہاربدھ کے روزانہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری وہ جج تھے جنہوں نے لاپتہ افرادکے مقدموں میں ایجنسیوں کے حکام کوعدالت طلب کیا،یہ افتخارچوہدری ہی تھی جوآمریت کے خلاف ڈٹ گئے تھے ۔آج اسمبلیوں میں جولوگ بیٹھے ہیں ان کویادرکھناچاہئے کہ یہ سب کچھ افتخارچوہدری کی جرأت وتحریک کے مرہون منت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اعتزازاحسن اورنیئربخاری سابق چیف جسٹس سے اپنی ذاتی بغض رکھتے ہیں ،افتخارچوہدری کومراعات عدالت کے ایک فیصلے کے تحت ملی ہیں اگرسابقہ جج صاحبان کومراعات نہیں ملیں تووہ عدالتوں میں جاکرکلیم کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جولوگ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری پرالزام لگاتے ہیں کہ گیارہ مئی کے الیکشن میں دھاندلی میں کرداراداکرنے پرحکومت کی طرف سے یہ مراعات دی گئی ہیں تووہ عدالتوں میں یہ ثابت نہیں کرسکے ہیں ۔افتخارچوہدری نے قانون وانصاف کی بالادستی کے لئے جوقربانیاں دی ہیں وہ پاکستان کی تاریخ کااہم باب ہے ،پوری دنیاافتخارچوہدری کوپاکستان میں قانون کی بالادستی میں اہم کردارکے حوالے سے جانتی ہےمزید اہم خبریں
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.