عامر خان نے 22 کلو وزن بڑھا کر سب کو حیران کرڈالا
بدھ 11 مارچ 2015 22:47
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے فلم میں کردار ادا کرنے کی خاطر اپنا وزن بڑھا کرسب کو حیران کرڈالا۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ میں مسٹر پر فیکشنسٹ کے نام سے شہرت رکھنے والے عامر خان فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے کچھ بھی کرگزرنے سے نہیں گھبراتے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جہاں فلم منگل پانڈے میں اپنی مونچھیں بڑھا کر سب کو حیران کرڈالا تو وہیں فلم گجنی میں حیرت انگیز باڈی اوربالوں کے منفرد ہیر اسٹائل سے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جب کہ ’’پی کے‘‘ میں کردار نبھانے کی خاطر برہنہ بھی ہوگئےاوراب عامر خان بھارتی ریسلر مہاور پھوگات کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہیں تو موصوف کیوں اپنی روش کو ترک کرتے، بات ہورہی ہے ریسلر کی تو مسٹر پرفیکشنسٹ نے ان کا کردار نبھانے کی خاطر اپنے وزن میں 22 کلو گرام کا اضافہ کرڈالا۔
عامر خان کا کہنا تھاکہ وزن میں اضافے کے لئے ایسی سبزیوں کا استعمال کیا جو نشاستے سے بھرپورتھیں جب کہ فلم میں کردار کے لئے ہریانوی زبان بھی سیکھ رہا ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.