لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں قائم گورنمنٹ بوائز میرل جکھرو پرائمری اسکول کے ایک کلاس کی چھت کا پلستر اچانک گر گیا، جبکہ طلبہ و طالبات معجزانہ طور پر محفوظ

بدھ 11 مارچ 2015 22:50

لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں قائم گورنمنٹ بوائز میرل جکھرو پرائمری ..

لاڑکانہ(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں قائم گورنمنٹ بوائز میرل جکھرو پرائمری اسکول کے ایک کلاس کی چھت کا پلستر اچانک گر گیا، جبکہ طلبہ و طالبات معجزانہ طور پر محفوظ رہے اس وقت طلبہ و طالبات اسمبلی میں اسکول گراؤنڈ پر موجود تھے، جبکہ چھت کا پلستر اچانک دھماکے سے گرنے پرطلبہ وطالبات میں خوف و حراس پھیل گیا، اس موقعے پر تحصیل رتودیرو محکمہ تعلیم کے افسر انیس جلبانی اطلاع ملنے پر اسکول پہنچ گئے اور معائنہ کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار ہے اور اسکول کی عمارت کو عارضی طور پر کرائے کی عمارت میں منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس اسکول کی 2 کمروں اور برآمدے پر مشتمل بلڈنگ 2011 میں منظور ہوئی تھی، لیکن ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں محکمہ ایجوکیشن ورکس کے ایس ڈی او سلیم شیخ سے بات کی ہے، مگر وہ کہہ رہا ہے کہ بجٹ نہیں ہے، اس لئے کام بند ہے، جیسے ہی بجٹ آئی تو اسکول کا کام شروع کروایا جائیگا، جبکہ اسکول میں پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں ، جوکہ اس وقت اسکول عمارت کی زبوں حالی کے باعث کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ، اس موقعے پر طلبہ و طالبات ،اساتذہ اور والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی زیر تعمیر عمار ت کا کام جلد سے جلد مکمل کرایا جائے تاکہ بچیں سہولت سے تعلیم حاصل کرسکیں۔