ضلع لاڑکانہ کے محکمہ خوراک کے ملازمین نے ڈسٹرکٹ فوڈ آفیس سے دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی

بدھ 11 مارچ 2015 23:09

لاڑکانہ(ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) فوڈ یونین کی مرکزی کال پر ضلع لاڑکانہ کے محکمہ خوراک کے ملازمین صدر شاہ رکھیو کی قیادت میں ڈسٹرکٹ فوڈ آفیس سے دوسرے روز بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف راستون سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دیا گیا، اس موقعہ پر رہنماؤں قادر ملانو، محمد حسن پیرزادو، دیدار علی تنیو، لیاقت ابڑو، پپو جاگیرانی اور دیگر نے کہا کہ گذشتہ کئی عرصے سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں جس کے باعث ہم مجبور ہوکر اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے احتجاج کا رستہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔