اے بی ڈیویلیئرز ورلڈ کپ میں 99رنز پر آؤٹ ہونیوالے تیسرے بلے باز بن گئے

جمعرات 12 مارچ 2015 09:25

اے بی ڈیویلیئرز ورلڈ کپ میں 99رنز پر آؤٹ ہونیوالے تیسرے بلے باز بن گئے
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء ) جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز ورلڈ کپ میں 99رنز پر آؤٹ ہونیوالے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران اے بی ڈیویلیئرز 99کے انفرادی سکور پر کامران شہزاد کی گیند پر امجد جاوید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر اپنی 21ویں ون ڈے سنچری مس کر گئے ۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ایڈم گلگرسٹ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں کھیلے گئے 2003ء کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف اور جنوبی افریقہ کے جین پال ڈومنی 2011ء میں بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میگا ایونٹ میں آئر لینڈ کے خلاف 99کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو نے والے کھلاڑی تھے۔