ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 146رنز سے ہرا دیا

جمعرات 12 مارچ 2015 10:34

ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 146رنز سے ہرا دیا
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے36ویں میچ میں جنو بی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 146رنز سے شکست دے دی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے ویسٹ پیک سٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے ۔ پروٹیز کی جانب سے کپتان اے بی ڈیویلیئرز 99، فرحان بہاردین 64 اور ڈیوڈ ملر 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ریلے روسو 43، ہاشم آملہ 12، ڈی کوک 26،جے پی ڈومنی 23 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

یو اے ای کے محمد نوید نے 3، کامران شہزاد، امجد جاوید اور محمد توقیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں متحد ہ عرب امارات کی پوری ٹیم 47.3اوورز میں 195رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔اماراتی ٹیم کی جانب سے سواپنل پٹیل 57ناٹ آؤٹ ، شائیمان انور 39اور امجد علی 21رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ فہد الہاشمی زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آئے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ورنن فیلنڈر ،مورنے مورکل اور اے بی ڈیویلیئرز نے 2،2جبکہ ڈیل سٹین ، عمران طاہر اور جے پی ڈومنی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ اے بی ڈیویلیئرز کو میچ بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :