بھارتی شہر حیدرآباد میں پان کی دکانوں پر بھی جوا کھیلا جانے لگا

جمعرات 12 مارچ 2015 10:46

بھارتی شہر حیدرآباد میں پان کی دکانوں پر بھی جوا کھیلا جانے لگا
حیدر آباد دکن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء ) بھارتی شہر حیدر آباد میں پانوں کی دکانوں پر بھی جوا کھیلا جانے لگا ہے،پہلے سٹہ فائیو سٹار ہوٹلوں کے کمروں اور پوش علاقوں میں ہوتا تھا لیکن اب یہ سب کچھ پانوں کی دکانوں پر ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بھارت اور آئرلینڈ کے میچ میںٕ بھی مخصوص پان کی دکانوں پر کافی رش رہا اور جواری وہاں پر داؤ کھیلتے دکھائی دیے، ایک اندازے کے مطابق شہر میں اس وقت 30 سے زائد پان کی دکانوں پر ورلڈ کپ میچز پر جوا ہورہا ہے تاہم پولیس حرکت میں نہیں آرہی۔