ورلڈ کپ پری کوالیفائرز میچ، پاکستان فٹبال ٹیم کا آج یمن سے مقابلہ

جمعرات 12 مارچ 2015 11:08

ورلڈ کپ پری کوالیفائرز میچ، پاکستان فٹبال ٹیم کا آج یمن سے مقابلہ
دوحہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء ) پاکستان فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ 2018ء کے پری کوالیفائرز کا میچ یمن کے خلاف کھیلے گی،نائب کپتان حسن بشیر سمیت پوری ٹیم جیت کا جوش دکھانے کے لیے پر عزم ہے ۔ ورلڈ کپ 2018ء کے پری کوالیفائرز میچ ابھی سے ہو رہے ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ قطر میں یمن کے خلاف کھیلے گا۔ یمن کی خراب صورتحال کے باعث نیوٹرل وینیو العربی سٹیڈیم قطر میں یہ میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر پانچ بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے کپتان ذیشان رحمان ہیں جبکہ نائب کپتانوں میں سٹار کھلاڑی کلیم اللہ اور حسن بشیر ہیں۔ حسن بشیر سمیت سٹار کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے میچ کو یادگار بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔ قومی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ پری کوالیفائرز میچز جیتنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اچھی کارکردگی اور کامیابی کی صورت میں گرین شرٹس اگلے راؤنڈ کے لیئے کوالیفائی کر لے گا۔

متعلقہ عنوان :