ورلڈکپ2015،ڈی ویلئیر سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پہلے باز بن گئے ہیں

جمعرات 12 مارچ 2015 11:25

ورلڈکپ2015،ڈی ویلئیر سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پہلے باز بن گئے ہیں

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلئیر ورلڈکپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ویلئیرنے ورلڈکپ 2015ء میں 6اننگز کھیل کر 20چھکے لگا کر ورلڈکپ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریکارڈ متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں 4چھکے مار کراپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 5اننگز میں 18چھکے لگائے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ہیڈن وہ پہلے بلے باز تھے جنہوں نے 2007ء کے ورلڈکپ میں 10اننگز میں 18چھکوں کیساتھ براجمان تھے۔