چین بھی داعش کا خطرہ محسوس کرنے لگا

جمعرات 12 مارچ 2015 11:29

چین بھی داعش کا خطرہ محسوس کرنے لگا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) داعش کا خطرہ مشرق وسطیٰ سے نکل کر دیگر ممالک کا رخ کررہا ہے ۔چین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کے مغربی علاقے کے شہری شام پہنچ کر داعش کے جنگجوؤں میں شامل ہورہے ہیں اور یہی افراد چین واپس آکر حکومت کیخلاف خطرناک کارروائیوں کے منصوبے بھی بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سنکیانگ میں دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ داعش کے زیر اثر آنیوالے افراد کو کسی بڑی کارروائی سے پہلے ہی قابو کیاجاسکے۔

چینی اخبار کے مطابق تقریباً 300 چینی شہری داعش میں شامل ہوچکے ہیں۔ حکمران کمیونسٹ پارٹی کی صوبہ سنکیانگ شاخ کے سیکرٹری یینگ شن شیان کاکہنا ہے کہ داعش سے متاثرہونیوالے افراد کا تعلق مسلم اقلیت ویگر سے ہے۔ چینی حکومت کی طرف سے ویگر اقلیت کیخلاف پہلے ہی آپریشن جاری ہے اور داعش سے متعلق حالیہ انکشافات کے بعد اس آپریشن میں مزید شدت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :