ہالی ووڈ فلم ”انسرجنٹ “ 20مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 12 مارچ 2015 11:37

ہالی ووڈ فلم ”انسرجنٹ “ 20مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”انسرجنٹ “کا نیا ٹریلرریلیز کردیا گیا،”انسرجنٹ“ سپرہٹ فلم ”ڈائی ورجنٹ“ کا سیکوئل ہے،ہالی ووڈ ایکشن فلم ”انسرجنٹ “کا نیا ٹریلرایکشن فلموں کے شائقین میں مقبول ہورہاہے، فلم انسرجنٹ امریکی ناول نگار ویرونکا روتھ کے ناول ڈائی ورجنٹ ٹرائی لوجی سے ماخوذ ہے،فلم انسرجنٹ کی کہانی پانچ افراد پر مشتمل ایک گروہ پرمبنی ہے، جس میں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک لڑکی ایکشن کے جوہردکھاتی نظر آئیں گی، ٹائی ٹینک فلم سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بھی فلم میں شامل ہیں،فلم میں معاشرے کیلئے خطرہ بننے والی قوتوں کے خلاف جنگ دیکھنے کو ملے گی، فلم کی دیگر کاسٹ میں شیلن ووڈلے ، تھوجیمس، مائلس ٹیلربھی شامل ہیں،فلم بیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :