ورلڈکپ ، آئرلینڈ سے اہم مقابلے سے پہلے ہی عمراکمل انجری کاشکار

جمعرات 12 مارچ 2015 11:39

ورلڈکپ ، آئرلینڈ سے اہم مقابلے سے پہلے ہی عمراکمل انجری کاشکار
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12مارچ ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈ ر بلے باز عمر اکمل گروئن انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث انہوں نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا ۔ عمراکمل نے بتایاکہ ٹانگ میں کچھاﺅ کی وجہ سے وہ آرام کررہے ہیں ، انجری زیادہ خطرناک نہیں اور امید ہے کہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے ، احتیاط کے پیش نظر پریکٹس میں حصہ نہیں لے رہے ۔

(جاری ہے)

اُن کاکہناتھاکہ ورلڈکپ میں اب تک کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ، سرفراز احمد کی پرفارمنس اچھی تھی اور اب اُن کی توجہ صرف بیٹنگ پر مرکوز ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمراکمل کاکہناتھاکہ ویرات کوہلی کے ساتھ موازنہ نہیں کرناچاہیے ،بات کرنے سے پہلے دونوں کے بیٹنگ نمبر کاعلم ہوناچاہیے ،ٹیم منیجمنٹ دیکھے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کس نمبر پر کھیلتے ہیں ۔