سات ہفتے کی عمر میں پہلا لفظ بول کر بچے نے سب کو حیران کر دیا

جمعرات 12 مارچ 2015 12:40

سات ہفتے کی عمر میں پہلا لفظ بول کر بچے نے سب کو حیران کر دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء)عام طور پر بچے اپنی پہلی سالگرہ کے بعد ہی کچھ بولنے کے قابل ہوتے ہیں۔ 18 ماہ کی عمر میں عام بچوں کے ذخیرہ الفاظ میں نصف درجن الفاظ ہوتے ہیں جن سے وہ اپنا مافی الضمیر بیان کرتے ہیں۔ سیلیان مکین کی عمر اس وقت 9 ہفتے ہے۔اس نے سات ہفتے کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا لفظ بولا جسے اس کی ماں 36 سالہ ٹونی نے ریکارڈ کر لیا۔

(جاری ہے)

سیلیان نے اپنی ماں کی نقل میں واضح طور پر ”ہیلو“ کہا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلو کہنے سے پہلے اس نے دو تین دفعہ اپنی ماں کی نقل اتارنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہو پایا، آخر کچھ دیر بعد وہ اپنی ماں کے بولنے پر ہیلو کہنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔ سیلیان کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا اس سے بولنے کی کوشش کرتا ہے، اس دن اسے لگتا تھا کہ وہ کچھ کہنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے ہیلو کہہ ہی دیا۔