ماسکو سٹی انتظامیہ کی انوکھی سروس۔شوہر کرایےپر دستیاب

جمعرات 12 مارچ 2015 12:43

ماسکو سٹی انتظامیہ کی انوکھی  سروس۔شوہر کرایےپر دستیاب

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) ماسکو سٹی انتظامیہ نے سرکاری طور پر نئی سروس شروع کی ہے جس کا نام ہے ایک گھنٹے کے لیے شوہر(Husband for an hour)۔ کرایے پر جانے والے تمام شوہر گھروں میں ایسے گھریلو کام سرانجام دیں گے جو وہاں موجود عورتیں کرنا نہیں چاہتی ، جیسے گیس کے چولہے کی مرمت، برقی اشیاء کی تنصیب، کھانا پکانا، صفائی کرنا وغیرہ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی روس میں کئی پرائیویٹ کمپنیاں شوہر کرایے پر دینے کا کام کر رہی ہیں جو 24 گھنٹے ہنرمندوں کو ایسے گھروں میں بھیجتی ہیں جہاں کام کرنے والا کوئی نہ ہو۔ماسکو سٹی انتظامیہ کی سروس غریب گھرانوں کے لیے مفت ہوگی مگر دوسرے لوگوں سے اس کے لیے فیس وصول کی جائے گی۔ عام طور پر چادریں تبدیل کرنے کی فیس ایک ڈالر اور کھانا پکانے کی 3.80 ڈالر ہے۔ ماسکو سٹی انتظامیہ اس سے پہلے ریٹائر اور محتاج افراد کے لیے بھی مختلف طرح کی خدمات فراہم کر ر ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :