کینیڈا ، پاکستانی شہری امریکی قونصلیٹ کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

جمعرات 12 مارچ 2015 12:59

کینیڈا ، پاکستانی شہری امریکی قونصلیٹ کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی ..

اوٹاو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) کینیڈا میں ایک پاکستانی شہری کو امریکی قونصلیٹ کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں رہائش پذیر پاکستانی شہری جہانزیب ملک کو کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

جہانزیب پر الزام ہے کہ وہ ٹورنٹو میں امریکی قونصلیٹ اور دیگر تجارتی عمارتوں کو بم سے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ اس پر مبینہ طور پر ایک پولیس افسر کو داعش کی وڈیوز دکھا کر اپنا ہم خیال بنانے کا بھی الزام ہے۔ جہانزیب نے مبینہ طور پر لیبیا میں عسکری تربیت حاصل کرنے اور یمن میں القاعدہ کے لیڈر انوار ال اولاقی کا دوست ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :