محبت کی شادی میں ناکامی پر فائرنگ ، دلہن قتل، ملزم نے خودکشی کرلی

جمعرات 12 مارچ 2015 13:09

محبت کی شادی میں ناکامی پر فائرنگ ، دلہن قتل، ملزم نے خودکشی کرلی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) سمندری کے نواحی گاﺅں میں نوجوان نے محبت کی شادی میں ناکامی پر لڑکی کو شادی کے دن قتل کرکے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق مریدوالا میں 22سالہ نوجوان باسط نے عائشہ کو شادی کا پیغام بھیجا تھا لیکن رشتے سے انکار ہوگیا اور لڑکی کی شادی کہیں اور طے پاگئی ۔

(جاری ہے)

ملزم نے جمعرات کو بارات کے روز عائشہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دلہن عائشہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جس کے بعد ملزم نے خود کشی کی کوشش کی اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق عائشہ کی آج بارات آنا تھی اور شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

متعلقہ عنوان :