سی ایم او سانگھڑ محمود مصطفی زیدی کا ایک ماہ میں دوسری بار تبادلہ

جمعرات 12 مارچ 2015 13:24

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سی ایم او سانگھڑ محمود مصطفی زیدی کا ایک ماہ میں دوسری بار تبادلہ، سانگھڑ میں نئے تعینات ہونے والے سی ایم او اعجاز تنیو نے چارج سنبھالتے ہی تمام ٹینڈر منسوخ کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ای کماہ میں دو بار سی ایم او سانگھڑ مصطفی زیدی جنہوں نے اپنا چارج لیکر کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

موصوف نے سابقہ سی ایم او محمود مصطفی زیدی کی جانب سے شہر کی گلیاں نالیاں بنانے کیلئے جو ٹینڈر جاری کئے تھے وہ تمام منسوخ کردیئے۔

دوسری جانب شہریوں نے ایک ماہ میں دوبارہ تبادلہ کرکے ان کی جگہ من پسند سی ایم او کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ سی ایم او زیدی نے سانگھڑ میں ترقیاتی کاموں میں محنت کی تھی ان کا اچانک تبادلہ باعث حیرت ہے۔