فلم ”پی کے“ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہونے سے ان سے معذرت خواہ ہوں‘ عامر خان

جمعرات 12 مارچ 2015 13:42

فلم ”پی کے“ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہونے سے ان سے معذرت خواہ ہوں‘ عامر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اگر میری فلم ”پی کے“ سے لوگوں کے جذبات مجروہ ہوئے تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ”پی کے“ اگرچہ لوگوں کو بہت پسند آئی تاہم کچھ لوگوں کے جذبات مجروح بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں سے میں ذاتی طور پر معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم مجھے خوشی اور غم کے ملے جلے تاثرات دے گئی ہے کیونکہ ایک طرف تو اس فلم نے ریکارڈ بزنس کیا جبکہ دوسری طرف کچھ لو گ اس فلم سے ناخوش بھی رہے۔

متعلقہ عنوان :