معروف گلوکار عاطف اسلم 32 سال کے ہوگئے
جمعرات 12 مارچ 2015 13:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اپنی32ویں سالگرہ منا ئی۔ 12مارچ 1983ء کو پنجاب کے شہر وزیر آبادمیں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنے کیریئرکا آغاز 2004 ء میں کیا۔ بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے شوقین عاطف اسلم کو کالج میں میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ عادت ہی بن گئی۔
2004ء میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اوراسی البم نے ایسی شاندارکامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر سہی جائے نہ۔ پاکستانی بہترین گلوکاروں پر ہمیشہ سے بھارت کی نظر رہی ہے،اپنی فلموں کے لئے بالی ووڈ میں بیسٹ پلے بیک سنگر کی صورت میں عاطف پہلی نظر میں ہی جادو کرگئے۔(جاری ہے)
بالی ووڈ میں کسی فلم کو سپر ہٹ کرنا ہو تو عاطف اسلم کی آواز ہی ان کاکام کر جاتی ہے جہاں لاکھ مخالفتوں کے باوجودعاطف کی مقبولیت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
گلوکاری کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنے کیریئر میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے، 2011ء میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ”بول“میں کام کیا۔ اسٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا جو اعزاز لیڈ ی گاگا کے پاس تھا وہ بھی عاطف لے اڑے۔مداحوں کے درمیان جانا اور پھر چھا جانا، اس میں ساراکمال عاطف کی سریلی آواز کا نہیں بلکہ سجیلی شخصیت کا بھی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.