لاہور میں دو مختلف حادثات میں 1شخص جاں بحق ،16زخمی ہو گئے ، ہسپتال میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک

جمعرات 12 مارچ 2015 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) لاہور میں دو مختلف حادثات میں 1شخص جاں بحق جبکہ 16زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں شادیوال چوک میں تیز رفتاری کے باعث اوور ٹیک کرتے ہوئے مسافر وین درخت سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی جس سے دو راہگیروں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والوں میں 8مسافر خواتین ، ڈرائیور نصیب اللہ اور کنڈیکٹر سمیر احمد شامل ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ دیگر زخمیوں میں فاطمہ ، کومل ، صبیحہ ، بینش ، شمائلہ ، انعم ، زویا اور مریم شامل ہیں ۔دوسری جانب مانگا منڈی کے قریب ایک اور وین گدھے کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :