تمام صوبوں کو باہم ملانے کے لئے ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھایا جائیگا‘ عرفان دولتانہ

جمعرات 12 مارچ 2015 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو باہم ملانے کے لئے ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھایا جائے گا، اس سے ملک بھر کے عوام کے مابین قریبی رابطہ بھی استوار ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد سیکشن کو اڑھائی سال میں مکمل کیا جائے گا جس پر 36 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ اس منصوبہ پر مجموعی طور پر 361 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس جدید شاہراتی نیٹ ورک سے نہ صرف قومی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور غربت کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے کے کروڑوں عوام کو فائدہ ہوگا اور پاکستان کا ایک مثبت تشخص بھی اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زرعی پیداوار اور صنعتوں کو بھی ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ۔ کراچی موٹر وے منصوبے پر عمل درآمد کرنا ان کا ایک بڑا خواب تھا،یہ سڑک حیدر آباد ۔ سکھر، سکھر ۔ ملتان، ملتان ۔ لاہور سیکشنز میں تعمیر کی جائے گی جس سے ملک پشاور سے کراچی تک ایک تیز شاہراتی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔ ملک کی ترقی کے لئے صنعتوں کی تعمیر بہت اہم ہے ۔حکومت اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے