متحدہ عرب امارات کو2019ایشین فٹ بال کپ میزبانی مل گئی

جمعرات 12 مارچ 2015 14:28

متحدہ عرب امارات کو2019ایشین فٹ بال کپ میزبانی مل گئی

کوالاالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی )نے 2019ایشن کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپ دی۔ اے ایف سی کے چیف شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے اپنے بیان میں کہاکہ متحدہ عرب امارات نے ایشین کپ کی میزبانی کی بولی جیت لی ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات دوسری دفعہ ایشین فٹ بال کپ کی میزبانی کرے گا،اسے قبل1996میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ایشین کپ کھیلاگیاتھا جہاں فائنل میں میزبان ٹیم کوپنالٹی شوٹ آوٴٹ پر شکست ہوئی تھی۔متحدہ عرب امارات ٹورنامنٹ کے میچ تین شہروں میں منعقدکروائے گا جن میں ابوظہبی،دبئی اورالعین شامل ہیں،دبئی میں 25ہزارتماشائیوں کی گنجائش کے نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کااعلان بھی کیاجاچکاہے