یو اے ای کوچ نے زیادہ میچز کیلئے ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا

جمعرات 12 مارچ 2015 14:29

یو اے ای کوچ نے زیادہ میچز کیلئے ٹیم کے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) متحدہ عرب امارات کے کوچ عاقب جاوید نے زیادہ میچز کیلیے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی زیادہ میچز کھیلنے کو ملنے چاہیں، ہم نے آئی سی سی سے یہ مطالبہ کیا توانھوں نے ہمیں اپنے تعلقات استعمال کرنے کا مشورہ دیا، میں سمجھتا ہوں کہ یو اے ای پاکستان سے چند میچز کھیلنے کی درخواست کرنے کیلئے اچھی پوزیشن میں ہے، ہماری ٹیم وہاں پر مختلف ٹیموں سے کھیل سکتی ہے۔عاقب نے کونسل کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ہر ایسوسی ایٹ ٹیم کو ایک فل ممبر کے ساتھ منسلک کردے تاکہ وہ اپنی بہتری کیلیے اسی سے رابطہ کرے۔

متعلقہ عنوان :