آئی سی سی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ یو اے ای کو 146 رنز سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 16:21

آئی سی سی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ یو اے ای کو 146 رنز سے ہرا کر کوارٹر فائنل ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) آئی سی سی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے یو اے ای کو 146 رنز سے ہرا دیا342 کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 195 پر ڈھیر،ڈی ویلیئرز نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 82 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے۔ ان کا کیچ امجد جاوید نے کامران شہزاد کی گیند پر پکڑانیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کرکٹ ورلڈ کپ میں پول بی کے کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 146 رنز سے شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے جبکہ جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 47.3 اوورز میں 195 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارت کی جانب سے پٹیل نے عمدہ بیٹنگ کی اور 100 گیندوں میں 57 رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فلینڈر، مورکل اور ڈی ویلییرز نے دو دو جبکہ سٹین، ڈومینی اور عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متحدہ عرب امارات کی پہلی وکٹ 29 کے مجموعی سکور پر گری جب روس نے بائیں ہاتھ پر ڈائیو مارتے ہوئے مورکل کی گیند پر بیرینجر کا شاندار کیچ پکڑا۔دوسری وکٹ 45 کے مجموعی سکور پر گری جب امجد علی 21 رنز بنا کر ڈومینی کے ہاتھوں آوٴٹ ہوئے۔مورکل نے اپنی دوسری وکٹ خرم خان کو آوٹ کر کے لی۔ خرم نے 12 رنز بنائے۔انور نے اچھا کھیل پیش کیا اور 64 گیندوں میں 39 رنز بنائے ان کو عمران طاہر نے آوٴٹ کیا۔

متحدہ عرب امارات کی پانچویں وکٹ 118 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈی ویلیئرز کی گیند پر روسو نے کیچ پکڑ کے ثقلین حیدر کو آوٴٹ کیا۔امجد جاوید صرف پانچ رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ محمد نوید نے 17 رنز سکور کیے۔آٹھویں وکٹ 189 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد توقیر تین رنز بنا کر سٹین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی ویلییرز نے 82 گیندوں میں 99 رنز بنائے جبکہ بہر دین نے 31 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔

جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز شروع کی اور جنوبی افریقہ کو 17 رنز کا آغاز دیا۔اس موقع پر نوید خان نے آملہ کو آوٴٹ کر کے اماراتی ٹیم کو پہلی کامیابی دلوائی۔رائلی روسو نے جارحانہ انداز اپنایا اور متعدد اچھی شاٹس کھیلیں۔آملہ پہلے ہی اوور میں ایک خطرناک گیند ہاتھ پر لگنے کے بعد کچھ ڈرے ڈرے نظر آئے اور جلد ہی آوٴٹ ہوگئے۔

ہاشم کی پویلین واپسی کے بعد روسو نے جارحانہ انداز اپنایا اور متعدد اچھی شاٹس کھیلیں۔ انھوں نے کوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ مل کر 68 رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کو امجد جاوید نے ڈی کاک کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروا کے توڑا۔ فیلڈ امپائر نے انھیں آوٴٹ نہیں دیا لیکن ریویو پر فیصلہ اماراتی ٹیم کے حق میں رہا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ملر نے 108 رنز کی شراکت کی۔

اس شراکت کو نوید نے توڑا جب انھوں نے ملر کو بولڈ کیا۔ ڈیوڈ ملر نے 48 گیندوں میں 49 رنز بنائے۔آملہ پہلے ہی اوور میں ایک خطرناک گیند ہاتھ پر لگنے کے بعد کچھ ڈرے ڈرے نظر آئے اور جلد ہی آوٴٹ ہوگئے۔ڈی ویلیئرز نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 82 گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے۔ ان کا کیچ امجد جاوید نے کامران شہزاد کی گیند پر پکڑا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے محمد نوید نے تین جبکہ کامران شہزاد، امجد جاوید اور محمد توقیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس میچ کے لیے جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور فاف ڈوپلیسی کی جگہ فرحان بہاردین کو پھر موقع ملا ہے جبکہ کائل ایبٹ کی جگہ ویرون فیلنڈر یہ میچ کھیل رہے ہیں۔اماراتی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فہد الہاشمی، کامران شہزاد اور ثقلین حیدر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم اس پول کی واحد ٹیم ہے جسے اب تک ہر میچ میں شکست ہوئی ہے۔یہ دونوں ٹیمیں ماضی میں صرف ایک بار 1996 کے ورلڈ کپ میں سامنے آئی تھیں اور جنوبی افریقہ نے گیری کرسٹن کی 188 رنز کی اننگز کی بدولت باآسانی فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :