پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہی ہے پوری قوم پاک فوج کی احسان مند ہے،انصار برنی ایڈووکیٹ

جمعرات 12 مارچ 2015 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہی ہے پوری قوم پاک فوج کی احسان مند ہے۔ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کے علمبردار انصار برنی ایڈووکیٹ نے انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے چےئرمین میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انصار برنی ایڈووکیٹ نے ضربِ عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو عظیم تر قرار دیا۔اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے انصار برنی ایڈووکیٹ کی انسانی حقوق کے لیے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :