پوری قوم دہشت گردوں کوشکست فاش دینے کا تہیہ کر چکی ہے، شہباز شریف
جمعرات 12 مارچ 2015 17:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ، انتہا پسندی او ر فرقہ واریت ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انشاء اللہ پاکستانی قوم کی حمایت سے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے ناسور کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ پاکستان کی قومی قیادت کے اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور دہشت گرد ی و فرقہ واریت کے سدباب کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
پنجاب میں بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت تیز رفتاری سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبے میں ضروری قانون سازی کرکے سزاؤں کو سخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کوشکست فاش دینے کا تہیہ کر چکی ہے۔(جاری ہے)
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی جا ری ہے۔ ملک وقوم کی ترقی کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔
بہادرقوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ بے گناہ اور معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے۔ شہداء کا خون رنگ لائے گا او ر وطن امن وسلامتی کا گہوارہ بنے گا۔وزیراعلیٰ آج یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں ملک سلطان محمود ہنجرا، دانیال عزیز اورجاوید علی شاہ شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.