پی سی بی پیٹرنز ٹرافی گریڈ II کرکٹ کپ

پاکستان ریلوے نے پہلے میچ میں کینڈی لینڈ کے پہلی اننگز میں 19 رنز کی برتری حاصل کر کے 3 پوائنٹس حاصل کر لیے

جمعرات 12 مارچ 2015 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پی سی بی پیٹرنز ٹرافی گریڈ II کرکٹ کپ کا میچ پاکستان ریلوے اور کینڈی لینڈ کے درمیان اتفاق کرکٹ گراؤنڈ ایل آر سی اے پر کھیلا گیا۔ جو کہ بارش کے باعث تین روز کی بجائے دو دن پر محیط کر دیا گیا تھا۔ پاکستان ریلوے جو کہ تین سال بعد اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے نے پہلی اننگرز میں 19 رنز کی برتری حاصل کر کے 3 پوائنٹس حاصل کر لیے۔

کھلاڑیوں کی شاندار کار کردگی پر جنرل مینجر ریلوے، صدر ریلوے سپورٹس بورڈ جاوید انور بوبک، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر عبادت یار خان، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری اور سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ نے چیف کوچ حافظ محمد طاہر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو زبردست مبارکباد پیش کی ہے۔ جاوید انور بوبک نے کہا اسی طرح ریلوے کے کھلاڑی آئندہ ہونے والے میچوں میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کریں۔

(جاری ہے)

ہم ان نو جوان کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔ ہمارا مقصد نو عمر کھلاڑیوں کو میرٹ کی بیناد پر پرومٹ کرنا ہے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تا کہ یہ اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے معاشی حالات بھی بہتر کر سکیں اور ریلوے کا نام روشن کریں۔ پاکستان ریلوے نے اس نا مکمل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 83 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے جہانگزیب عبد اللہ نے شاندر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 ، محسن پرویز 89 اور سلمان فیاض نے 72 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

کینڈی لینڈ کی طرف سے اصغر علی نے 4/80 اور ادریس مرزا نے 2/76 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں کینڈی لینڈ نے 83 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔ منصور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ 177 ، عدنان ہارون 64 اور بحرام خان نے 38 رنز بنائے۔ ریلوے کی طرف سے احمد شفیق نے 4/88 اور شاہد ندیم نے 2/26 وکٹ حاصل کیں۔ کاشف سہیل، احمد ندیم ایمپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :