واسا کے نادہندگان کو بقایا جات کی ادائیگی کی سہولت کیلئے تمام ٹاؤنز میں کیمپوں کا قیام

جمعرات 12 مارچ 2015 17:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے واسا نادہندگان کی سہولت فراہم کرتے ہوئے واسا کے تمام ٹاؤنز میں خصوصی کیمپوں کا قیام کیا اس ضمن میں تقریباً اڑھائی کروڑ کی ریکوری کی جا چکی ہے، یہ عمل تمام نادہندگان کا واسا نٹ ورک میں آنے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین نے واسا کی حدود کے تمام ایم پی ایز کی ایک خصوصی میٹنگ کی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ممبرز صوبائی اسمبلی جو واسا کی حدود میں ہیں اپنے ورکرز اور علاقے کے لوگوں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ جس طرح وہ بجلی اور سوئی گیس کا بل ادا کرتے ہیں اسی طرح واسا کے بلوں کی ادائیگی بھی بروقت کریں۔

تاکہ واسا کا سروس لیول مزید بہتر ہو سکے انہوں نے ایم پی ایز صاحبان سے درخواست کی کہ وہ اپنی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر واسا کے لگائے گئے کیمپوں کو دیں تاکہ ریکوری بہتر ہو سکے۔مزید برآں وائس چیئرمین نے رانا ٹکا خان ، ڈائریکٹر ریونیو واسا کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ شہریوں کو ادائیگی کے حصول میں تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ وہ بقایا جات فل فور ادا کرسکیں۔ عملہ نادہندگان سے شفقت سے پیش آئیں تاکہ لوگ خوش دلی سے اپنے بقایا جات ادا کریں۔