عظیم شاعر حبیب جالب کی برسی کے حوالے سے تقریب کل ہو گی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء )اردو کے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی 22 ویں برسی کے حوالے سے تقریب کل (جمعہ) سہہ پہر چار بجے الحمرا کلچرل ہال قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی صاحبزادی طاہرہ جالب، یاسر اور کامریڈ زوار نے بتایا کہ تقریب کی صدارت نامور صحافی و دانشور آئی اے رحمان کریں گے جبکہ عاصمہ جہانگیر اور عابد حسن منٹو مہمانان اعزاز ہوں گے۔ اس موقع پر مختلف گلوکاروں کے علاوہ لال بینڈ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔