لاہور،3 تاجروں کو قتل کر کے فرار ہونے والے سکیورٹی گارڈ غلام عباس شاہ کادوست اور بیٹاگرفتار

جمعرات 12 مارچ 2015 20:00

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں بدھ کے روز فیصل ٹاؤن کے تاجروں کو قتل کر کے فرار ہونے والے سکیورٹی گارڈ غلام عباس شاہ کادوست اور بیٹا چونگی امرسدھو کے علاقے سے پکڑے گئے، تفصیلات کے مطابق تاجروں کے قتل پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سخت ایکشن لینے کی ہدایت پر پولیس میں تھرتھلی مچ گئی، مجرم کو پکڑنے کے لئے 4ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، ملزم تو نہ پکڑا جا سکا تاہم مجرم غلام عباس شاہ کا دوست راحیل اور اس کا بیٹا پکڑے گئے ہیں کوٹ لکھپت کے علاقے چونگی امرسدھو میں سکیورٹی گارڈ کا دوست اور اس کا بیٹا پی سی او چلاتے ہیں پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں کو گرفتار کرلیا ہے، ان کی نشاندہی پر پولیس کی ایک ٹیم ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے نارووال روانہ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :