ملک کو ہر طرح کی دہشتگردی سے نجات دلائیں گے: عسکری قیادت کا عزم

جمعرات 12 مارچ 2015 20:27

ملک کو ہر طرح کی دہشتگردی سے نجات دلائیں گے: عسکری قیادت کا عزم

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)اعلیٰ عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تمام دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف کہتے ہیں کہ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں، انہیں چھپنے نہیں دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعلیٰ عسکری قیادت نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشنز میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیالات کیا۔ آرمی چیف اور ائیر چیف کو آپریشن ضرب عضب اور مستقبل کے آپریشنز اور پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فضائی فورسز کے زمینی قوت کے ساتھ گرائونڈ آپریشن میں تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا اور آپریشن اہداف کے حصول تک مسلح افواج اپنا مشن جاری رکھیں گی۔