دبئی ایکسپو 2020ء اور قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کے دوران صرف ہوٹلنگ کے شعبے میں ڈھائی لاکھ ملازمتیں پیدا ہونگی،

وفاقی اور صوبائی حکومت سکلز ڈویلپمنٹ پر توجہ دے ،تربیت یافتہ افرادی قوت بھجوانے کے معاہدے کئے جائیں‘ احمد شفیق

جمعرات 12 مارچ 2015 20:54

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) دبئی ایکسپو 2020ء اور 2022ء قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران صرف ہوٹلنگ کے شعبے میں ڈھائی لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں ہونیوالی ایکسپو 2020ء اور قطر میں 2022ء ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر سے سرمایہ کار‘ مختلف انڈسٹریز سے وابستہ ماہرین اور فٹ بال کے شائقین کے لئے دبئی میں 80سے 90ہزار جبکہ اتنی ہی تعداد میں قطر میں نئے رومز درکار ہوں جسکے لئے صرف ہوٹلنگ کی مد میں ڈھائی لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کالج آف ٹورازم‘ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ سکلز ڈویلپمنٹ پر توجہ دے اور اسکے لئے اس سیکٹر میں کام کرنے والے اداروں کو آن بورڈ لیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مڈل ایسٹ کے خصوصاً قطر اور دبئی کی حکومتوں سے خصوصی تعلقات ہیں جن کا مثبت فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ممالک کو تربیت یافتہ افراد ی قوت بھجوانے کیلئے معاہدوں کے لئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

اس سلسلہ میں چیمبرز اور حکومت کی سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں اور اس میں نجی سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں معاہدے کرے پرائیویٹ سیکٹر حکومت کو بین الاقوامی معیار کی حامل سکلز فورس فراہم کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :