ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم ہوں: شاہد آفریدی

جمعرات 12 مارچ 2015 21:18

ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم ہوں: شاہد آفریدی

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ایک عرصے سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم اب اسے خیرباد کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر نہ ہونے بلکہ ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، کیا آپ ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں گے، تو ان کا کہنا تھا کہ ”نہیں، میں T-20 کرکٹ اور لیگز کھیلتا رہوں گا تاہم ون ڈے کرکٹ اب اور نہیں“۔

متعلقہ عنوان :