پشاور شمع چوک پر دہشت گردوں کا حملہ 2افراد جاں بحق ، 7زخمی

جمعرات 12 مارچ 2015 21:57

پشاور شمع چوک پر دہشت گردوں کا حملہ 2افراد جاں بحق ، 7زخمی

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پشاور شمع چوک کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گر د کے حملے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آور سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ7 زخمی ہوگیا زخمیوں ہو نے والوں میں ایک سیکیو رٹی فورسز کا نو جو ان بھی شا مل ہے تفصیلا ت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجیمبینہ طور پر کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مسلح حملہ آور نے پیدل آتے ہی گو ر ا قبرستان کے قریب واقع آر می چیک پو سٹ پر تعینا ت سیکیو رٹی فورسز کے اہلکارظفر عمر 27سال پر فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ متعدد گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا فائر نگ کی آواز سنتے ہی سیکیو رٹی فورسز کے اہلکاروں نے حملہ آور پر فائر کھول دی جس کے نتیجے میں وہ مو قع پر ہلا ک ہو گیا تاہم اسی اثناء مشکو ک ویگن کے ڈرائیور کو آر می اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا جو روکنے کے بجائے فرار ہو نے لگا اورسیکیو رٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائر نگ شروع کر دی جس پر سیکیو رٹی فورسز کے نو جو انو ں نے اپنی حفاظت کی خاطر ان پر فائر کھول دی اور فائر نگ کا تبا دلہ جا ری کئی منٹو ں تک جا ری رہا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار حملہ آورجا وید اختر ولد محمد شاہ سکنہ تہکال ، حامد حسین ولد لعل حسین عمر 50سال سکنہ حیا ت آباد ، ہا شم علی ولد مو لا جبا ر انعام اللہ ولد افتخار ، سید میاں گل ولد مو لا گل عمر 43سال سکنہ بو رڈ بازار نعما ن ولد جا وید اور عبداللہ ولد حضر ت گل مقا بلے میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں لیڈ ی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم ہسپتال زرائع کے مطابق عبداللہ ولد حضر ت گل زخموں کے تاب نہ لا تے ہو ئے ہسپتال میں دم تو ڑ گیا جبکہ 6افراد تاحال ہسپتال میں زیر علا ج ہے جن میں بیشتر کی حالت نا زک بتائی جا رہی ہے جنہیں انتہا ئی نگداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری حسا س اداروں کے زرائع کے مطابق زخمی ہو نے والے سیکیو رٹی فورسز کے اہلکار ظفر علی بھی ایچ ایم سی ہسپتال میں زیر علا ج ہے جس کی حالت خطر ے سے با ہر بتائی جا رہی ہے سیکیو رٹی فورسز کے اہلکاروں نے حملہ آور کی لا ش کو تحویل میں لیکر پو سٹ ما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور مذید تفتیش شروع کر دی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیو رٹی فورسز کے اہلکاروں نے علا قے کو گھیرے میں لیکر سر چ آپریشن شروع کر دیا اور بم ڈسپو زل یو نٹ کے اہلکاروں کو بھی طلب کرکے مشکو ک ویگن کو کلیئر کر کے تحویل میں لے لیا گیا ۔

تاہم کا ؤ نٹر ٹیرازم ڈیپا رٹمنٹ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گر د کی لا ش کو تحویل میں لیکر پو سٹ ما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا جبکہ کپٹن آصف کے مد عیت میں دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے مذید تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :