Live Updates

ورلڈکپ جیتنا ہے تو یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے: عمران خان

جمعرات 12 مارچ 2015 22:01

ورلڈکپ جیتنا ہے تو یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے: عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ورلڈکپ جیتنا ہے تو یاسر شاہ کو کھلانا چاہئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سرفراز اچھا کھلاڑی ہے لیکن اسے پہلے میچوں میں بھی کھلانا چاہئے تھا، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف جن بلے بازوں کو ٹیم میں شامل کیا انہیں کھلایا جائے تاہم ایک فاسٹ باﺅلر کو ڈراپ کر کے یاسر شاہ کو موقع دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا سے ہو گا اور آسٹریلیا پیس اٹیک کو بہتر طریقے سے کھیلتی ہے لیکن سپن باﺅلنگ کے سامنے پریشان ہوتی ہے اس لئے یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھلانے سے میچ میں فتح کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں یاسر شاہ کو محض بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا جو غلط تھا کیونکہ بھارتی بلے باز سپن باﺅلنگ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس میچ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

قومی ٹیم کے ورلڈکپ جیتے کے چانس کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چانسز ہمیشہ اچھے رہے ہیں جبکہ یہ عالمی کپ تو ہے ہی کوارٹر فائنل کا، جو ٹیم کوارٹر فائنل میں چلے جائے گی اس کے چانسز کئی گنا بڑھ جائیں گے اور پاکستان ایسی ٹیم ہے جو ناک آﺅٹ مرحلے میں ہمیشہ بہتر کارکردگی دکھاتی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :