حبیب جالب عزم و ہمت اور حریت کا نشان ہیں‘ انسانیت کی فلاح کے مشن نے اُن کو ہمیشہ کیلئے امر کردیا وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے‘ میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

جمعرات 12 مارچ 2015 22:12

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) حبیب جالب عزم و ہمت اور حریت کا نشان ہیں ۔ انسانیت کی فلاح کے مشن نے اُن کو ہمیشہ کے لیے امر کردیا وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ چےئرمین انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کا حبیب جالب کی یاد میں لاہور ہائی کورٹ منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب۔حبیب جالب عزم و ہمت اور حریت کا نشان ہیں انسانیت کی فلاح کے مشن نے اُن کو ہمیشہ کے لیے امر کردیا وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

اں خیالات کا اظہار انسانی حقوق فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں حبیب جالب کی یاد میں منعقدہ تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اشرف عاصمی کا کہنا تھا کہ حبیب جالب نے قوم کوظلم سے ٹکرانے کا سبق دیا اور وہ ساری زندگی آزادی ، جمہوریت کے لیے کوشاں رہے اِس مقصد کے لیے قید وبند کی مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔اشرف عاصمی نے کہا کہ حق کی خاطر کام کرنے والے جناب حبیب جالب پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔