60سال بیت گئے پے درپے چالانوں کے خوف سے معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند اپنی اہلیہ کے ہمراہ اور سپریم کو رٹ کے وکیل احمد رضا قصوری اپنے لائسنس بنوانے ٹریفک آفس پہنچ گئے

جمعرات 12 مارچ 2015 22:54

60سال بیت گئے پے درپے چالانوں کے خوف سے معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) 60سال بیت گئے پے درپے چالانوں کے خوف سے معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند اپنی اہلیہ کے ہمراہ جبکہ سپریم کو رٹ کے وکیل احمد رضا قصوری اپنے لائسنس بنوانے ٹریفک آفس جا پہنچے،گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند اپنی اہلیہ کے ہمراہ ٹریفک ہیڈآفس آئے اور انہوں نے لرننگ بنوائے بعدازاں وہ ایس ایس پی ٹریفک دفتر چلے گئے ،علاوہ ازیں معروف قانون دان احمد رضا قصوری بھی آئے انہوں نے بھی اپنے لائسنس کے لئے باقاعد ہ درخواست دی ،آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر ثمر مبارک اور انکی اہلیہ کے اب تک لائسنس نہیں بنے تھے اور وہ ساٹھ سال کی عمر تک بغیر لائسنس ڈرائیونگ کر تے رہے۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق اب ٹریفک پولیس نے متعدد چالان کئے تو پھر بوڑھاپے کی دہلیز پر پہنچنے والے شہریوں نے قانون کی افادیت کو سمجھنا شروع کر دیا۔۔۔