آخری پول میچ میں آئر لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

جمعرات 12 مارچ 2015 22:58

آخری پول میچ میں آئر لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) آئر لینڈ کے خلاف پاکستان کے آخری پول میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں 2 اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کے آخری پول میچ میں 2 تبدیلیاں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ان ممکنہ تبدیلیوں میں عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ کسی ایک فاسٹ باﺅلر کی جگہ سپنر یاسر شاہ کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :