کراچی کے مقامی نیوز چینل کے تحقیقاتی پروگرام کیلئے کوتاہی کا مظاہرہ کرنیوالے ریلوے اہلکار کو کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی پارسل برانچ میں اہم عہدے پر تعینات کر دیا گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 22:59

کراچی کے مقامی نیوز چینل کے تحقیقاتی پروگرام کیلئے کوتاہی کا مظاہرہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) کراچی کے مقامی نیوز چینل کے تحقیقاتی پروگرام کے لئے کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے ریلوے اہلکار سبط حسن کاظمی کو کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی پارسل برانچ میں اہم عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سبط حسن کاظمی کی بطور پارسل چیف تعیناتی ڈی ایس ریلوے کراچی ڈویژن نثار میمن کے احکامات سے عمل میں آئی ہے جبکہ مذکورہ چینل کے تحقیقاتی پروگرام کیلئے کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے ریلوے کے ایک دوسرے اہلکار فتح ابرو ابھی تک ملازمت سے برطرف ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے دونوں ملازمین کو کوتاہی منظر عام پر آنے کے بعد دونوں ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ریلوے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سبط حسن کاظمی کو جس سیٹ پر تعینات کیا گیا ہے وہ کمائی کے لحاظ سے انتہائی زرخیز ہے۔

متعلقہ عنوان :