پنجاب یونیورسٹی کی 118ویں سالانہ اتھلیٹکس میٹ کا آغاز،

پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے عدنان جہانگیر نے لانگ جمپ میں 40سالہ ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 12 مارچ 2015 23:01

پنجاب یونیورسٹی کی 118ویں سالانہ اتھلیٹکس میٹ کا آغاز،

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ 118ویں سالانہ اتھلیٹکس میٹ 2015ء کی افتتاحی تقریب پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ،قائم مقام ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی ، چیئر مین ہال کونسل ڈاکٹر محمد اخترکے علاوہ پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر 15ہزارمیٹرریس، ڈسکس تھرو، ہیمر تھرو، لانگ جمپ، 5ہزارمیٹر ریس اور4سومیٹر ریس کے مقابلے ہوئے۔لانگ جمپ مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم عدنان جہانگیر نے لانگ جمپ کا40چالیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا جو 1975ء میں گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے سعید اختر تتلہ نے قائم کیا تھا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے عدنان جہانگیر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ریکارڈ توڑنے پر 20ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل شخصیت سازی میں اہم کردار ادکرتے ہیں،اس سے انسان ہار جیت سے نمٹنا سیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں کھیلوں کو اہمیت نہ دینے والے افراد میں کوئی نہ کوئی کمی رہ جاتی ہے ۔پہلے روزمنعقد ہونے والے مقابلوں میں 15ہزار میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے مصور الرحمان نے پہلی، اخوان سائنس کالج برکی کے ماجد علی اور بلال حنیف نے دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔

ڈسکس تھرو میں اخوان سائنس کالج برکی کے محمد یاسر نے پہلی ، پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے حضران خاں نے دوسری اور گورنمنٹ کالج جھنگ کے عصمت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ہیمر تھرو میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے محمد زاہد پہلی، اخوان سائنس کالج برکی کے ساجد علی اور محمد یاسر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔

لانگ جمپ میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے عدنان جہانگیر نے پہلی جبکہ فرحان شاہ نے دوسری اورگورنمنٹ کالج جھنگ کے عمر فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 5ہزار میٹر ریس میں پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے مصور الرحمان نے پہلی اور اخوان سائنس کالج برکی کے ماجد علی اور غلام حسین نے دوسری اور تیسری پوزیشنز اپنے نام کیں۔ اسی طرح 400میٹر ریس میں کیمیکل انجیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے محمد شفیق پہلی اورپنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ کے محمد ناصر اور شاہ بہرام بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 118ویں سالانہ اتھلیٹیکس میٹ کی اختتامی تقریب بروز جمعہ (آج ) ہوگی

متعلقہ عنوان :