3 تاجروں کو قتل کر کے فرار ہونیوالا سکیورٹی گارڈ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک،

سکیورٹی گارڈ دیگر تاجروں سے بدلہ لینے کیلئے دوبارہ شورومز پر آیا‘ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی

جمعرات 12 مارچ 2015 23:08

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں فیصل ٹاؤن کے میں بدھ کے روز 3 تاجروں کو قتل کر کے فرار ہونے والا سکیورٹی گارڈ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ کی نعش کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نوکری سے نکالے جانے والے سکیورٹی گارڈ غلام عباس شاہ نے پیسوں کے لین دین پر طیش میں آ کر تین تاجروں ملک شفقت ظہیر، 28 سالہ عدیل شیخ اور 40 سالہ وحید اعوان کو پمپ ایکشن کے فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

سکیورٹی گارڈ امامیہ کالونی کا رہائشی تھا‘ وہ موقع واردات سے فرار ہونے کے بعد اپنی بیوی بچوں کو بھی لے کر روپوش ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی گارڈ دیگر تاجروں سے بدلہ لینے کیلئے دوبارہ شورومز پر آیا۔ پولیس کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ کی نعش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :