اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات نہ رکوانے پر والڈ سٹی پراجیکٹ کے حکام آج عدالت طلب

جمعرات 12 مارچ 2015 23:20

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء)لاہورہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات نہ رکوانے پر والڈ سٹی پراجیکٹ لاہور کے حکام کو آج (جمعہ )کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار آصف علی مرزاکے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ والڈ سٹی پراجیکٹ انتظامیہ انہیں رکوانے میں نہ صرف ناکام ہے بلکہ ذمہ داروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی بھی عمل میں نہیں لائی جارہی جس سے اندرون شہر کا حسن برباد ہورہاہے ہے ۔ فاضل عدالت نے والڈ سٹی پراجیکٹ لاہور کے اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج (جمعہ ) کوطلب کرلیا۔