مہنگائی کے خاتمے کے لئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی‘رانا ارشد،

عوام کو اشیائے صرف کی مقررہ نرخ پر فروحت یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں بھر پور اور موثر کردار ادا کریں گی، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا‘صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت

جمعرات 12 مارچ 2015 23:30

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہاہے کہ گراں فروشی کے سدباب کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ، عوام کو اشیائے صرف کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں وضع کردہ پلان کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

رانا محمد ارشد نے مسلم لیگی عہدیداروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی محمدشہبازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کو تیز اور موثر بنایاجارہاہے ۔

عوام کو اشیائے صرف مہنگے داموں بیچنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا ۔انہو ں نے کہاکہ عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے عوام کے دشمن ہیں ۔ حکومت پنجاب عوام کو معاشی ریلیف دینے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کرے گی ۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :