‘شعیب اختر اپنے گریبان میں جھانکیں’ عمر اکمل

جمعرات 12 مارچ 2015 23:30

‘شعیب اختر اپنے گریبان میں جھانکیں’ عمر اکمل

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)پاکستانی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر کی پر انہیں آڑے ہاتھوں ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے قبل شعیب اختر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ وہ خود کتنے اچھے فیلڈر تھے۔ عمر اکمل نے کہا کہ شعیب اختر ہندوستانی چینل پر بیٹھ کر نقلیں اتار رہے ہیں جو درست نہیں، وہ کرکٹ پر تنقید کریں ذاتی زندگی پر نہیں۔

وکٹ کیپنگ میں مستقل ڈراپ کیچز کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ریگولر وکٹ کیپر نہیں اور بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ آسان کام نہیں۔ بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے ہندوستانی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی سے موازنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میرا اور کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میرا اور کوہلی کا موازنہ کرتی ہے لیکن وہ یہ نہیں دیکھتی ہم دونوں کس نمبروں پہر بیٹنگ کر رہے ہیں، موازنہ اسی وقت ممکن ہے جب دونوں کھلاڑی ایک ہی نمبر پر بیٹنگ کریں۔

نوجوان بلے باز نے اس موقع پر بیٹنگ آرڈر میں اوپر کھیلنے کی خواہش بھی ظاہر کردی اور کہا کہ امید ہے کہ مجھے مستقبل میں اوپر کھیلنے کا موقع فراہم کرے گی۔ عمر اکمل نے تسلیم کیا کہ وہ اب تک ورلڈ کپ میں بڑی اننگ نہیں کھیل سکے لیکن کہا کہ وہ کوچز کے ساتھ سخت محنت کر رہے ہیں اور آنے والے میچوں میں بڑا اسکور کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ عمر اکمل اب تک ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں صرف ایک نصف سنچری کی مدد سے صرف 124 رنز بنا سکے ہیں۔